ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کل سے شروع ہورہا ہے تعلیمی سروے۔بھٹکل ٹی ایم سی نے کی عوام سے تعاون کی اپیل

کل سے شروع ہورہا ہے تعلیمی سروے۔بھٹکل ٹی ایم سی نے کی عوام سے تعاون کی اپیل

Sun, 20 Dec 2020 21:56:39    S.O. News Service

بھٹکل 20؍دسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاؤن میونسپل کاونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک اپیل میں چیف آفیسر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 21دسمبر سے شروع ہونے والے تعلیمی سروے کے تعلق سے گھر گھر پہنچنے والے اہلکاروں کے ساتھ پوری طرح تعاون کیا جائے۔

چیف آفسر دیوراج نے  عوام کے نام جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ  سرکاری ہدایت کے مطابق بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کی  حدود میں تعلیمی سال 2020 -21کے دوران اسکول نہ جانے یا اسکول چھوڑنے والے طلبہ کا سروے 21 دسمبر 2020سے 20جنوری 2021 تک تعلیمی ہوگا اور سرکاری اہلکار گھر گھر پہنچ کر' موبائل ایپ ' کےذریعے معلومات حاصل کریں گے، جس میں گھر والوں کا راشن کارڈ ، گھر والوں کا آدھار کارڈ اور فوٹو لینا شامل ہے۔  عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کےساتھ تعاون کریں۔
 


Share: